مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے صدر نےکشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
صدر رجب طیب اردوان نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پرترک صدرکا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر اور ترک عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ