19 جون، 2023، 6:35 PM

عالمی برادری صہیونی حکومت کو لگام دے، یمنی وزارت خارجہ کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر ردعمل

عالمی برادری صہیونی حکومت کو لگام دے، یمنی وزارت خارجہ کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر ردعمل

مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کی وجہ سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے شہر جنین پر صہیونی سیکورٹی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت جنین میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے جس کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کی وجہ سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق صہیونی حکومت خود کو درپیش داخلی بحران سے نمٹنے اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں ہونے والی ناکامی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کا غصہ فلسطینی عوام پر اتار رہی ہے۔

یمنی وزارت خارجہ نے قوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اور انسانی حقوق کے کمیشن سمیت او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کے اقدامات کے خلاف ایکشن لیں اور نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

News ID 1917291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha