19 جون، 2023، 2:45 PM

پاکستان اور ایران کے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور تہران میں منعقد ہوا، پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستان اور ایران کے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور تہران میں منعقد ہوا، پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستان اور ایران کے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور تہران میں منعقد ہوا۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے دونوں ملکوں کی قیادت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دفتر خارجہ پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور تہران میں منعقد ہوا۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے دونوں ملکوں کی قیادت کی۔ ملاقات میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دونوں اطراف کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام دائرہ کار پر بات چیت کی اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دوطرفہ تجارت کو بڑھانے، متنوع بنانے اور توانائی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا فریقین نے علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن اور مشترکہ تجارتی کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی میکانزم کے باقاعدہ اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ تشویش کے عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی ثابت قدم حمایت کو سراہا۔ سیکرٹری خارجہ نے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

رکن پارلیمنٹ/چیئرمین پاکستان-ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیرآبادی فرحانی سے ساتھ الگ ملاقات میں دونوں فریقوں نے پارلیمانی تبادلوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری سے بھی ملاقات کی اور تنظیم کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی رابطوں اور تجارتی فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

تہران میں سیکرٹری خارجہ نے معروف ایرانی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایرانی دانشوروں اور اسکالرز سے بھی بات چیت کی جہاں انہوں نے خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

News ID 1917285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha