مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ہمارے سرحدی محافظین بہت ہوشیار اور اپنے وظائف کی انجام دہی میں مصمم ہیں۔ جب دوسری طرف سرحدی حفاظت کے لئے کوئی مضبوط سسٹم نہ ہوتو بعض اوقات مشکلات ایجاد ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض مواقع پر ہم نے اپنی طاقت کی جھلک دکھائی ہے جس کی وجہ سے سرحدوں پر امن بحال ہوگیا ہے۔ اس وقت سرحدی صورتحال کے بارے میں کسی تشویش کی بات نہیں ہے۔ دہشت گرد عناصر اس موقع پر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو بتاتے ہیں کہ ہمارے سرحدی محافظین کے مضبوط ہاتھوں سے بچ نہیں پائیں گے اور ان کو قرار واقعی سزا دے کر رکھیں گے۔
وحیدی نے افغانستان اور ایران کی مشترکہ سرحد کے حوالے سے کہا کہ ہم نے افغان حکام کو بتایا ہے کہ شرپسند عناصر کو کنٹرول کریں۔ سرحدوں پر ہمارے جوان نہایت مستعد ہیں اور ملک کی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔ سرحدوں پر تخریب کاری کی کسی بھی طور پر اجازت نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وحیدی نے کہا کہ گذشتہ دنوں سرحد پر کشیدگی کے بعد افغانستان کے حکمران طبقے سے مذاکرات ہوئے ہیں جس میں طالبان کے ساتھ معاملات طے ہوئے ہیں اور سرحدوں پر امن بحال ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ