2 جون، 2023، 5:04 PM

سوئیڈن: چاقو حملے میں اسکول کے بچوں سمیت 4 افراد زخمی

سوئیڈن: چاقو حملے میں اسکول کے بچوں سمیت 4 افراد زخمی

سوئیڈن کے شہر ایسکلزٹونا میں چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیڈن کے شہر ایسکلزٹونا میں چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوئیڈش ٹی وی 4 کے مطابق اسکول کے بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں لیکن وہ واقعے کے وقت اسکول میں نہیں تھے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ کئی افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جھگڑے میں دو یا زائد گروہ ملوث تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کی عمر اور زخمیوں کی کیفیت بتانے سے انکار کر دیا۔

News ID 1916911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha