2 جون، 2023، 10:00 AM

مشرقی ایشیا فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، شمالی کوریا کا انتباہ

مشرقی ایشیا فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، شمالی کوریا کا انتباہ

شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کے معاون نے امریکہ سے دشمنی پر مبنی اقدامات ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ایشیا میں فوجی تصادم کے امکانات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کے معاون نے امریکہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں دشمنی پر مبنی اقدامات ختم کرے کیوں کہ ان اقدامات سے کوریا کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جارحانہ حکمت عملی کی وجہ سے مشرقی ایشیا میں مسلح فوجی تصادم کے امکانات آئے روز بڑھ رہے ہیں۔ 

شمالی کوریا کے اعلی اہلکار ایسے وقت مٰیں امریکہ کو انتباہ کررہے ہیں جب حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا نے بین البراعظمی بلیسٹک میزائل اور دیگر جنگی اسلحون کی تجربہ کیا ہے۔ بدھ کے روز شمالی کوریا نے اپنے اولین جاسوسی سیٹلائٹ کو شمالی مغرب میں واقع لانچنگ پیڈ سوہی سے فضا میں روانہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر حسب سابق امریکہ یا کوئی دوسرا ملک اس تجربے پر اعتراض کریں تو سخت ردعمل دکھایا جائے گا۔
 

News ID 1916896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha