مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے تائیوان اور اسرائیل کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون پر تشویش ظاہر کی ہے۔
چینی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی نئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اسرائیل سے ہوائی دفاعی نظام "ٹی-ڈوم" حاصل کر رہا ہے، جس کا ماڈل اسرائیل کے "آئرن ڈوم" پر مبنی ہے۔ اس سے تائیوان کی میزائل سے دفاع کی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی اور یہ چین کے لیے ایک تشویشناک پہلو ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان کے اعلی عہدیدار فرانسوا وو کا خفیہ دورہ تل ابیب اس تعاون کی گواہی ہے۔ تائیوان اسرائیل سے جدید ریڈار اور ملٹی لیئر دفاعی نظام، جیسے ایرو سسٹم، خریدنے یا ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے ٹی-ڈوم نظام میں ضم کیا جاسکے۔
چین نے اس تعاون کو ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی اور داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کا کسی بھی ملک، خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ عسکری تعلقات یا تعاون چین کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور یہ براہ راست قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ