مہر خبررساں ایجنسی نے ایرانی ادارۂ حج کے اطلاعاتی مرکز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حج تمتع کی انجام دہی کیلئے گئے ہوئے ایرانی متعدد قافلوں کیلئے تربیتی ورکشاپ بعنوان "انس و معرفت“ مدینہ منورہ میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام کا آغاز قاری قرآن اسماعیل شادالوئی نے کلام الٰہی کی کی تلاوت سے کیا اور اس کے بعد حمید رمضان پور نے مدح سرائی کی جبکہ حجۃ الاسلام وزیری نے حج کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔
حجۃ الاسلام وزیری نے حجاج کو مخاطب کر کے کہا کہ مدینہ منورہ میں قیام کے دوران صرف رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زیارت پر اکتفا نہ کریں، بلکہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے قیامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کو اپنی آخرت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیئے۔
حجۃ الاسلام وزیری نے رزق و روزی کے بارے میں بھی کچھ نکات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تقدیر الٰہی پر یقین رکھنے والا رزق و روزی کیلئے پریشان نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ حج تمتع کی ادائیگی کیلئے ایرانی قافلوں کی روانگی 22 مئی کو شروع ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جون کے آخر تک جاری رہے گا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال اسلامی جمہوریہ ایران سے 87,550 افراد حج بیت اللہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ