26 مئی، 2023، 12:54 PM

مغرب، مضبوط اور خودمختار ایران کے مخالف ہے، ایرانی وزارت خارجہ

مغرب، مضبوط اور خودمختار ایران کے مخالف ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربیوں نے صدام کی بعث حکومت کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت کیلئے اکسانے اور مسلح کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج وہ ایران کے دفاعی سسٹم کے بارے میں فکر مند ہیں، کیونکہ وہ ایک مضبوط اور خودمختار ایران کے خلاف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ  یہی مغربی حکومتیں بالخصوص امریکہ اور فرانس نے صدام کی بعث حکومت کو فوجی جارحیت اور ایران کے شہروں اور بے گناہ لوگوں پر میزائل برسانے پر اکسایا اور انہیں مسلح کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہی ممالک خطے میں اسلحہ برآمد کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، تعجب کی بات ہے کہ آج وہ ایران کی ترقی، اقتدار اور دفاعی سسٹم پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی ایک مضبوط اور خودمختار ایران کے خلاف ہیں۔

News ID 1916730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha