24 مئی، 2023، 6:33 PM

سلطان عمان اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے

سلطان عمان اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے

سلطان عمان تہران میں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عمانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اتوار کو ایران کے دورے پر آئیں گے۔ 

عمان کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی دعوت پر سلطان ہیثم بن طارق تہران کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باہمی تعاون اور مشترکہ موقف کے لئے مذاکرات کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس دورے میں سلطان عمان کے ساتھ اعلی حکام بھی ہوں گے جن میں وزیراعظم کے دفاعی امور کے معاون شہاب بن طارق آل سعید، وزیر دربار خالد بن ہلال البوسعیدی، میجر جنرل سلطان بن محمد النعمانی، وزیرخارجہ بدر بن حمد البوسعیدی، وزیر خزانہ سلطان بن سالم الحبسی، سرمایہ کاری کے سربراہ عبدالسلام بن محمد المرشدی، وزیر معدنیات و تجارت قیس بن محمد الیوسف، وزیر توانائی سالم بن ناصر العوفی اور عمانی افواج کی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی اور ایران میں عمان کے سفیر ابراہیم بن احمد المعینی شامل ہیں۔ 

News ID 1916688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha