24 مئی، 2023، 4:06 PM

ایران، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ

ایران، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ

ایرانی وزارت اطلاعات نے ملک کے مغرب میں صہیونی حکومت سے مربوط ایک دہشت گرد تنظیم کی نشاندہی کرکے مکمل طور پر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت اطلاعات نے ملک کے مغرب میں صہیونی حکومت سے مربوط ایک دہشت گرد تنظیم کی نشاندہی کرکے مکمل طور پر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے کاروائی کرکے ملک کے مغرب میں اسرائیل کے تعاون سے چلنے والے نیٹ ورک کا پتہ لگالیا۔ تنظیم ایران سے باہر جانے والوں کی اطلاعات جمع کرتی تھی۔ کاروائی کے دوران تنظیم کے اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق وزارت اطلاعات کو ایران سے باہر جانے والے شہریوں پر خصوصی توجہ کے بعد اطلاع ملی کہ ملک میں اعلی عہدوں پر فائز افراد اور مختلف شعبوں کے ماہرین کی مخصوص طریقے سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے بعد ملک کے اندر اور باہر خفیہ ایجنسیاں حرکت میں آگئیں اور کئی بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے عناصر اور کارندے پکڑے گئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے اراکین کے ذریعے غیر ملکی خفیہ ایجنسی ایران سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے بارے میں ایک اعلی افسر کو اطلاع دیتی تھی۔ مذکورہ افسر ان مخصوص مسافروں کے نام اپنے حکام بالا تک پہنچاتا تھا۔ کئی مراحل سے گزر کر یہ نام جاسوس ادارے تک پہنچتے تھے۔ ان افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا مقصد ایران کے خلاف مختلف کاروائیوں میں استعمال کرنا تھا۔ مذکورہ منصوبے کے بارے میں ملک کے خفیہ اداروں کو علم ہونے کے بعد واقعے میں ملوث افراد کے خلاف عدالت سے گرفتاری کا حکم لیا گیا اس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے۔

وزارت اطلاعات نے اس کاروائی کے دوران تعاون کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ خیانت کار عناصر نے دشمنوں کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کے تعاون سے وزارت اطلاعات نے دشمن کی مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔

وزارت اطلاعات نے عوام سے اپیل کی ہےکہ حسب سابق ملک دشمن عناصر کی شناخت کے سلسلے میں امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کے ساتھ تعاون کریں اور کوئی بھی مشکوک فرد نظر آنے پر وزارت اطلاعات کو مطلع کریں۔وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں ملک کے ساتھ خیانت کرنے والوں کو انتباہ کیا ہے کہ ملک دشمنی اور دشمن عناصر کے ساتھ تعاون کو فوری طور پر چھوڑ کر خیانت کا راستہ ترک کریں اور فرصت ہاتھ سے جانے سے پہلے ہی قوم و ملت کی طرف لوٹ آئیں۔

News ID 1916681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha