مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کی اسرائیل سے آزادی کی سالگرہ کے موقع پر صہیونی ذرائع ابلاغ میں حزب اللہ کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں تجزیے کئے جارہے ہیں جس کی حزب اللہ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر نمائش کی گئی تھی۔
المیادین کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر دفاعی نمائش کی اور جدید قسم کے اسلحوں کو پیش کیا جن میں میزائل شکن گولے، راکٹ اور دیگر آلات حرب شامل تھے۔ نمائش میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملوں کی بھی مشق کی گئی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے حالیہ سالوں کی سب سے بڑی نمائش کی اور مختلف جنگی آلات کی نمائش میں درجنوں بیرونی میڈیا کے نمائندوں کو بھی دعوت دی تھی۔
المیادین نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نمائش کے دوران حزب اللہ کے اسلحوں اور جنگی آلات قابل توجہ تھے۔ تنظیم نے نمائش کے دوران مخصوص دستوں کی میزائل صلاحیت اور دیگر شعبوں میں مہارت دکھادی۔
عبرانی میڈیا نے صہیونی حکام پر واضح کیا ہے کہ حزب اللہ کی دفاعی نمائش سے صہیونی سیکورٹی حکام غافل نہ رہیں۔ حزب اللہ نے جن میزائلوں کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا ہے ان کے بارے میں صہیونی حکام پریشان ہیں۔ صہیونیون کو حزب اللہ کی پراسرار میزائل ٹیکنالوجی کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہئے۔
یاد رہے کہ 25 مئی 2000 کو جنوبی لبنان سے غاصب اسرائیلی فورسز کے انخلاء کے بعد اس دن کو عید مقاومت کے نام سے منایا جاتا ہے۔ حزب اللہ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری طرح آمادگی ظاہر کی ہے۔
آپ کا تبصرہ