17 مئی، 2023، 4:33 PM

صہیونی افواج شام اور لبنان کی سرحدوں پر فوجی مشقیں کریں گی

صہیونی افواج شام اور لبنان کی سرحدوں پر فوجی مشقیں کریں گی

موثق ذرائع کے مطابق تل ابیب کے حکام نے مصری رہنماوں سے اپیل کی تھی کہ غزہ پر حملوں کے بعد لبنان سے ہونے والے احتمالی حملوں کو روکا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی افواج بدھ کے روز شمال میں واقع شام اور لبنان کی سرحدوں پر فوجی مشقوں میں حصہ لیں گی۔ صہیونی افواج کے ترجمان نے کہا کہ مشقوں کے دوران مقاومت کے میزائل اور راکٹ حملوں سے بچاو کی خصوصی مشق کی جائے گی اور کفر فرادیم کے علاقے میں سائرن بجائے جائیں گے۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب پرچم ریلی منعقد کرنے کے لئے کثیر تعداد میں صہیونی بیت المقدس میں جمع ہورہے ہیں اور مقاومتی تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ حالیہ پانچ روزہ جنگ میں صہیونی حکام کو شمالی سرحدوں پر مقاومتی محاذ کی جانب سے حملوں کا مسلسل خدشہ تھا۔ موثق ذرائع کے مطابق تل ابیب کے حکام نے مصری رہنماوں سے اپیل کی تھی کہ غزہ پر حملوں کے بعد لبنان سے ہونے والے احتمالی حملوں کو روکا جائے۔

مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پرچم ریلی منعقد ہونے کی صورت میں صہیونی حکومت کو خدشہ ہے کہ غزہ پر حالیہ صہیونی حملوں کے جواب میں شمالی سرحدوں پر حملے کئے جاسکتے ہیں۔

News ID 1916529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha