مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے اعلی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملک کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
لبنان میں اقتصادی بحران کے ساتھ ہی امن و امان کی صورتحال بھی مخدوش ہورہی ہے۔ لبنانی ذرائع ابلاغ نے کچھ عرصہ پہلے اسی دہشت تنظیم کے 8 ارکان کو گرفتار کرنے کی خبر دی تھی۔ ان افراد کو لاطینی امریکہ سے مدد فراہم کی جاتی تھی۔
ذرائع کے مطابق لبنانی سیکورٹی فورسز نے جنوبی لبنان میں کامیاب کاروائی کرکے ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش ناکام بنادی ہے۔ داعش کے ارکان فوج اور دوسرے ملکی مقامات پر حملے کرنے کے منصوبے بنارہے تھے۔ دہشت گردوں کو اس سلسلے میں بعض مقامی افراد کا بھی تعاون حاصل تھا۔
مقامی اخبار کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق لبنان سے ہے اور لاطینی امریکہ سے مدد فراہم کی جاتی تھی۔ لاطینی امریکہ کے شہری نے لبنان میں مقیم داعش کے چند ارکان سے سوشل میڈیا کے چینل ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ کیا اور لبنانی افواج اور دیگر تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
آپ کا تبصرہ