مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اتوار کو ہونے والے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رائے دہندگان کی کثیر تعداد میں شرکت کو ہمسایہ مسلمان ملک ترکی اور جمہوریت کے لئے مثبت اثرات کے حامل قرار دیا۔ کنعانی نے کثیر تعداد میں شرکت پر ترکی کے سیاسی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور ترکی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترک عوام کی کثیر تعداد میں انتخابات میں شرکت جمہوریت کی فتح ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں عوام کی زیادہ تعداد میں شرکت کو جمہوریت کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
News ID 1916490
آپ کا تبصرہ