مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی انتہا پسند جماعت عطرت کوہنہم مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں راس العامود اور ابودیس کے درمیان یہودی کالونی کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ اسی جماعت نے 20 سال پہلے بھی یہودی آبادکاری کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت یہ منصوبہ ناکام رہا تھا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے اور ابودیس ٹاؤن کے درمیان رابطہ قطع کرنا ہے۔
صہیونی حکومت فلسطینی آبادی کو منتشر کرنے اور صہیونیوں کی آبادکاری کے لئے مقبوضہ علاقوں میں چھاپے اور زمینوں پر قبضے کی کوشش کرتی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم اور غیر منصفانہ اقدامات پر خاموش ہیں۔
آپ کا تبصرہ