مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی خبررساں ادارے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شہید خضر عدنان کی بیوہ نے سوگ منانے کے بجائے شہادت کی مبارک باد دینے والوں کے استقبال کا عزم ظاہر کیا ہے۔
رندہ موسی نے اپنے شوہر کی شہادت پر مزید کہا کہ خضر عدنان کی تمنا پوری ہوگئی۔ ہم سب ان کی واپسی کے لئے پرامید تھے لیکن ان کی شہادت بھی ہمارے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے صہیونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید خضر عدنان نے ہمیں شہادت کا سبق پڑھایا ہے۔ اسرائیلی ظالم حکام میرے بچوں کے چہروں کو خوب یاد رکھیں۔ یہی بچے مستقبل میں اپنے باپ کے ناحق خون کا انتقام لیں گے۔
رندہ موسی نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں سے اپیل کی کہ شہید خضر عدنان کی وصیت پر عمل کریں۔
آپ کا تبصرہ