شہید خضر عدنان
-
شیخ خضر عدنان کی شہادت پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع/ 21 راکٹ داغے گئے+ ویڈیو
جہاد اسلامی فلسطین نے شیخ خضر عدنان کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی اسرائیلی پر 21 سے زائد راکٹ حملے داغ دیئے۔
-
ایران کا خضر عدنان کی شہادت پر ردعمل
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینی بھوک ہڑتال کی وجہ سے شہید ہونے والے خضر عدنان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ فلسطینی قوم پر جاری مظالم کو ظاہر کرتا ہے۔
-
فلسطینی شہید خضر عدنان کون تھے؟
المیادین ویب سائٹ نے شہید خضر عدنان کی زندگی پر ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہید خضر عدنان کو صہیونی فوج نے 14 مرتبہ گرفتار کیا اور انہوں نے ہر بار بھوک ہڑتال کی تاہم مزاحمت اور جہاد کے راستے سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے۔
-
خضر عدنان کی شہادت سے مقاومت کو نیا حوصلہ ملا ہے، حماس
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے اعلی رہنما کی شہادت کے بعد صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کی نئی لہر پیدا ہوجائے گی۔
-
شہید خضر عدنان کے خون کا انتقام لیا جائے گا، شہید کی بیوہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خضر عدنان کی بیوہ نے اپنے شوہر کی شہادت کے بعد صہیونی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب حکومت میرے بچوں کے چہرے خوب ذہن نشین کرے جو اپنے شہید باپ کا انتقام لیں گے۔
-
خضر عدنان کا خون رائیگان نہیں جائے گا، زیاد النخالہ
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے اعلی رہنما کی اسرائیلی جیل میں شہادت کے بعد کہا ہے کہ خضر عدنان نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں جان دی ہے۔ ان کے خون کو رائیگان جانے نہیں دیں گے۔
-
اسرائیل کو خضر عدنان کی شہادت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، تحریک جہاد اسلامی
فلسطینی جہادی تنظیم نے اپنے رہنما کی اسرائیلی جیل میں شہادت کے بعد شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 87 روز بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کی شہادت پر اسرئیل کو جواب دینا ہوگا۔ تحریک جہاد اسلامی اپنے رہنما کی شہادت کا ہر حال میں بدلہ لے گی۔