2 مئی، 2023، 1:14 PM

خضر عدنان کا خون رائیگان نہیں جائے گا، زیاد النخالہ

خضر عدنان کا خون رائیگان نہیں جائے گا، زیاد النخالہ

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے اعلی رہنما کی اسرائیلی جیل میں شہادت کے بعد کہا ہے کہ خضر عدنان نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں جان دی ہے۔ ان کے خون کو رائیگان جانے نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کی آزادی نزدیک ہے۔ صہیونیوں کے سامنے سرنڈر ہونے کے بجائے طویل عرصے تک استقامت دکھا کر خضر عدنان نے بہادری کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے جس پر فلسطینی قوم کو فخر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہید خضر عدنان فلسطین کی آزادی کے لئے نمونہ عمل کے باقی تاریخ میں باقی رہیں گے۔ ہم شہید خضر سمیت تمام شہدا کے ساتھ وفادار رہیں گے اور فلسطین کی مکمل آزادی تک غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خضر عدنان 87 روز تک بھوک ہڑتال کے بعد آج صہیونی جیل میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

News ID 1916216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha