مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے الوداعی ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلیے انتہائی اہم ہے۔
آپ کا تبصرہ