8 اپریل، 2023، 3:40 PM

نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا دور شروع ہونے کا امکان

نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا دور شروع ہونے کا امکان

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہفتے کے دن سے غاصب صہیونی انتہاپسند وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے خلاف مظاہرے مزید شدت کے ساتھ شروع ہوسکتے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کے باعث مظاہروں میں کمی آئی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی میڈیا نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف عوامی مظاہرے دوبارہ شدت کے ساتھ شروع ہونے کا امکان ظاہر کررہا ہے۔ نتن یاہو کے مخالفین کی جانب سے مظاہروں کو دوبارہ شروع کرنا دلیل ہے کہ عوام کو نتن یاہو کے وعدوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔ 

 اس سے پہلے نتن یاہو نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے عدالتی اصلاحات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے عمومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اسرائیلی عوام کو انتشار سے بچانے کا دعوی کیا تھا۔ داخلی سیاسی بحران اور بیرونی محاذ پر مقاومتی بلاک کے دباؤ کی وجہ سے غاصب صہیونی حکومت کا مستقبل تاریک اور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ 

News ID 1915776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha