29 مارچ، 2023، 1:24 PM

نتن یاہو اور صدر بائیڈن کے درمیان زبانی جنگ شدت اختیار کرگئی

نتن یاہو اور صدر بائیڈن کے درمیان زبانی جنگ شدت اختیار کرگئی

غاصب صہیونی ریاست اسرائیل میں جاری بحران شدت اختیار کرنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے نتن یاہو پر تنقید کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو درپیش بحران کے بارے میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بیانات پر وزیر اعطم نتن یاہو نے ردعمل دکھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نتن یاہو نے اسرائیل کو درپیش بحران کے سلسلے میں بیرونی مداخلت کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فیصلے بیرونی طاقتوں کی خواہش کے مطابق نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ منگل کی شام کو امریکی صدر نے مقبوضہ علاقوں میں جاری بحران کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نتن یاہو کو عدالتی اصلاحات کا فیصلہ ملتوی کرنا چاہئے۔ انہوں نے اسرائیل کے بارے میں سردمہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ نتن یاہو کے امریکی دورے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیل زیادہ عرصے تک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

News ID 1915566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha