مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی میزبانی میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی کے اعلامیے پر عالمی سطح رد عمل آنا شروع ہوگیا اور متعدد ملکوں نے اس اہم پیش رفت اور اتفاق رائے کو سراہتے ہوئے اسے خوشآیند قرار دیا جبکہ کچھ دیگر نے اپنے مخاصمانہ رویے کو جاری رکھتے ہوئے دیرینہ عزائم کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت خارجہ نے سہ فریقی اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ قدم خطے میں سلامتی اور استحکام کے ستونوں کو مضبوط بنانے اور مثبت اور تعمیری تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا جس سے خطے اور دنیا کے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے ایران- سعودی عرب تعلقات کی بحالی کی تصدیق
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج ایک رپورٹ میں تہران اور ریاض کے درمیان مستقبل قریب میں دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے ایران، سعودی عرب اور چین کے سہ فریقی اعلامیے کی تصدیق کی۔
آپ کا تبصرہ