10 مارچ، 2023، 6:21 PM

ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور ہندوستان کے چیف جسٹس کی ملاقات

ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور ہندوستان کے چیف جسٹس کی ملاقات

ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی موقف ہے اور دنیا کی دوسری بڑی آبادی کے مالک ہندوستان جیسے طاقتور ملک سے بھی ہماری توقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں ایران کے ساتھ تعاون کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے نائب سربراہ محمد مصدق نے ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کو رکن ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اچھا موقع قرار دیتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے عدالتی نظام کے درمیان قانون کے نفاذ اور انسانی حقوق  سمیت مختلف شعبوں میں ہماہنگی پر زور دیا۔

محمد مصدق نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی موقف ہے اور دنیا کی دوسری بڑی آبادی کے مالک ہندوستان جیسے طاقتور ملک سے بھی ہماری توقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں ایران کے ساتھ تعاون کرے۔

ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بھی ایران اور ہندوستان کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، موجودہ تعلقات کو دوستانہ قرار دیا ۔ انہوں نے ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عدالتی نظام میں اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح مسلمان شہریوں کے حقوق کی بھی مکمل ضمانت فراہم ہو سکے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عدالتی کارروائی کے طور طریقوں، ججوں کی تقرری اور پروموشن کے طریقہ کار، صوبائی اور قومی سطح پرعدالتی نظام کے نفاذ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

News ID 1915188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha