مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن اور حکمران ورکرز پارٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی وائس چیئرمین کم یو جونگ نے کہا کہ امریکہ اگر شمالی کوریا کے میزائلوں کو تجربہ کے دوران مار گرائے تو پیانگ یانگ اس اقدام کو اعلان جنگ سمجھے گا۔
کم یو جونگ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ شمالی کوریا بحرالکاہل میں مزید میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بحرالکاہل امریکہ یا جاپان کی ملکیت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے منع کرنے کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کے تجربے سے دستبردار نہیں ہوا جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کبھی بھی ان کے میزائلوں کو نشانہ نہیں بنایا، تاہم پیانگ یانگ کی جانب سے جاپان کی حدود میں مزید میزائلوں کا تجربہ کرنے کے اعلان کے بعد سے ان میزائلوں کو مار گرانے کے مسئلے نے زیادہ توجہ حاصل کر لی ہے۔
آپ کا تبصرہ