6 مارچ، 2023، 2:59 PM

15 شعبان؛ قم میں 500 سے زائد موکب خدمات فراہم کریں گے

15 شعبان؛ قم میں 500 سے زائد موکب خدمات فراہم کریں گے

ابوالقاسم مقیمی نے کہاکہ 15 شعبان ولادت باسعادت حضرت امام مہدی(عج) کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین اور عاشقان امام (عج) کی خدمت کے لئے قم میں 500 سے زائد موکب لگائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم گورنریٹ کے سماجی، ثقافتی اور زیارت کے شعبے کے نائب سربراہ ابوالقاسم مقیمی نے کہا کہ 15 شعبان ولادت باسعادت حضرت امام مہدی(عج) کے موقع پر زائرین اور عاشقان امام (عج) کی خدمت کے لئے قم میں 500 سے زائد موکب لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیمہ شعبان کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں 12 کمیٹیوں نے تین ماہ قبل اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قم کی میونسپلٹی اور مختلف عوامی تنظیمیں اور گروہ حرم حضرت معصومہ (س) سے مسجد مقدس جمکران تک کے راستے میں زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسجد مقدس جمکران میں نیمہ شعبان کی رات اور دن میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں ١۵ شعبان کے دن حرم سے جمکران تک واک بھی شامل ہے۔
 

News ID 1915087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha