15 شعبان 2023
-
ایران کے نامور مداحوں اور علماء کا دور افتادہ گاؤں کے لوگوں کے ساتھ نیمہ شعبان کا جشن
زابل شہر کے سرحدی علاقے ہرمند میں نیمہ شعبان کی تقریب کا انعقاد معروف مداح حاج محمود کریمی، سید مجید بنی فاطمہ، محمد حسین پویانفر اور سید محمود علوی، معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان اور عاشقان امام زمان (عج) کی موجودگی میں ہوا۔
-
ہمدان میں امام زمانہ (عج) کے منتظرین کا اجتماع
پیغمبر اسلام کے (ص) بارہویں جانشین حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایرانی صوبہ ہمدان میں جشن منعقد ہوا جس میں عوام کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔
-
روز ولادت امام زمان (عج)، حرم امام رضا علیہ السلام کے روح پرور مناظر
امام زمان علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر عاشقان امام نے مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
-
خصوصی رپورٹ؛ تہران میں "عشق مہدیؑ" کے عنوان سے جشن؛ عوام کی بھرپور شرکت
امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مصلیٰ تہران میں "عشق مہدیؑ میں" کے عنوان سے ایک عظیم الشان فیملی جشن انعقاد کیا گیا۔
-
دنیا کا سب سے بڑا مہدوی اجتماع؛
مسجد مقدس جمکران میں دنیا بھر کے 30 لاکھ زائرین کی آمد
قم گورنریٹ کے عہدیدار نے اعلان کیا کہ 15 شعبان کی صبح تک مسجد مقدس جمکران میں 30 لاکھ زائرین کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔ ایران اور دنیا بھر کے گوشہ و کنار سے امام زمانہ کے عقیدت مند اور عاشقین خود کو مسجد مقدس جمکران پہنچا رہے ہیں۔
-
مسجد جمکران میں دنیا کا سب سے بڑا مہدوی اجتماع+تصاویر، ویڈیو
قم - نیمہ شعبان اور ولادت باسعادت امام زمان (عج) کی مناسبت سے دنیا کا سب سے بڑا مہدوی اجتماع مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہو رہا ہے۔
-
آج امامؑ سے امام (عج) کو مانگنے جمکران جا رہے ہیں، اردو زبان زائر
حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے مسجد مقدس تک جاری پیدل مارچ میں شریک اردو زبان زائر نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم اس وقت مسجد جمکران میں امام (عج) سے امام کو ہی مانگنے جارہے ہیں تاکہ امامؑ تشریف لائیں اور دنیا میں عدل و انصاف قائم ہو اور ظلم ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔
-
کھلیں گے لب جب پئے بیان ظہور مہدیؑ/خفا تو ہونگے یہ دشمنان ظہور مہدیؑ، اشعار
کھلیں گے لب جب پئے بیان ظہور مہدی خفا تو ہونگے یہ دشمنان ظہور مہدی
-
بارش کے باجود مسجد جمکران کی سمت عاشقاں مہدی (عج) کا پیدل مارچ+ویڈیو
قم میں ہزاروں زائرین حضرت امام مہدی علیہ السلام کی یوم ولادت باسعادت اور نیمہ شعبان کی مناسبت سے مسجد جمکران کی طرف پیدل مارچ میں مشغول۔
-
ایران امام زمان (عج) کے یوم ولادت پر سراپا جشن و سرور، تصاویر، ویڈیو
ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور گاؤں بالخصوص تہران، مشہد اور قم میں مسجدوں، سڑکوں اور گلیوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ لوگ اس پر مسرت موقع پر مٹھائی، شربت وغیرہ تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
-
شب نیمہ شعبان، مسجد مقدس جمکران میں آتش بازی
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ شب نیمۂ شعبان اور فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کا جشنِ ولادت، بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں مہدوی پروانوں کا بڑا اجتماع ہوا۔
-
شب ولادت امام زمان(عج) مسجد جمکران مہدوی پروانوں سے لبریز، روح پرور مناظر
قم، مسجد مقدس جمکران میں نیمہ شعبان اور حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن منایا گيا۔
-
دنیا بھر میں شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ایران، پاکستان، عراق اورر ہندوستان سمیت دنیا بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر مساجد میں شب برأت کے حوالے سے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں علمائے کرام نے شب برأت کی فضیلت بیان کی۔
-
شب نیمہ شعبان، حرم حضرت معصومہ (س) سے مسجد جمکران کی طرف پیدل مارچ
قم میں ہزاروں زائرین نے 15 شعبان امام زمان عج کی ولادت باسعادت اور نیمہ شعبان کی مناسبت سے مسجد جمکران کی طرف پیدل مارچ کیا۔
-
مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کا جشن جاری، تازہ ترین تصاویر
مسجد مقدس جمکران میں نیمه شعبان اور میلاد حضرت قائم عجل اله تعالی فرجه شریف کی ولادت با سعادت کے موقع پر جشن کے مناظر۔
-
مسجد مقدس جمکران میں قم کی مسلح افواج کی امام زمان علیہ السلام سے تجدید بیعت+ویڈیو
قم: صوبہ قم کی مسلح افواج کے بعض جوانوں نے آج مسجد مقدس جمکران کی طرف پیدل مارچ کیا اور مسجد میں حاضر ہوکر امام زمان (عج) سے تجدید بیعت کی۔
-
وہ گھر جہاں 70 سالوں سے نیمہ شعبان کا جشن ہو رہا ہے
چہار مردان قم کے قدیم ترین محلوں میں سے ایک ہے جہاں ایک گھر میں نیمہ شعبان کی رات امام زمان علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن ستر سالوں سے ہو رہا ہے۔ شیک خاندان کی موجودہ نسل نے اپنے بزرگوں کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے اور مسلسل تین راتوں میں محفل جشن کا انقعاد کیا جاتا ہے۔
-
مسجد جمکران کے راستے میں لگے موکبوں میں خدمت کا آغاز
نیمہ شعبان کی رات قم میں پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم بلیوارڈ میں مسجد جمکران تک 313 سے زائد موکب لگائے جارہے ہیں جبکہ متعدد موکبوں نے مختلف انداز میں اپنی خدمات کی فراہمی کا بھی آغاز کردیا ہے۔
-
آج رات 11 بجے سب بیک وقت دعائے امام زمان (عج) پڑھیں، آیت اللہ وحید خراسانی کی سفارش
قم - مرجع تقلید آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے کہا کہ مکتب اہل بیت ﴿ع﴾ کے تمام پیروکار 15 شعبان کی رات 11 بجے بیک وقت دعائے امام زمان (عج) پڑھیں اور اس کے بعد امام (عج) کی والدہ کے لیے فاتحہ بھی پڑھیں۔
-
گزشتہ 6 سالوں کے دوران مسجد جمکران کے منتخب کردہ سال کے "مہدوی یاور" کا اعزاز کن شخصیات کو دیا گیا؟
قم- حالیہ برسوں میں مسجد جمکران مکتب اہل بیت﴿ع﴾ اور انتظار و مہدویت کی ترویج کے میدان میں سرکردہ شخصیات میں سے ایک کو "مہدوی یاور آف دی ایئر" کے طور پر منتخب کرتی ہے اور یہ تقریب کو اس سال بھی منعقد کی جائے گی۔
-
15 شعبان کی فضیلت اور اعمال
ﺍﻣﺎﻡ ﺯﯾﻦ ﺍﻟﻌﺎﺑﺪﯾﻦ علیہ السلام ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﮯ، ﮐﮧ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﺑﯿﺪﺍﺭ ﺭﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺩﻥ ﻣﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺲ ﺩﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﻠﻮﺏ ﻣﺮﺩﮦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
-
15 شعبان کی آمد، قم کی گلیوں میں چراغاں اور جشن کا سماں
قم کے شہری ولادت باسعادت حضرت صاحب الزمان (عج) کے حوالے سے جشن کے لیے شہر کو لائٹوں سے سجا کر تیار کر رہے ہیں۔
-
15 شعبان؛ قم میں 500 سے زائد موکب خدمات فراہم کریں گے
ابوالقاسم مقیمی نے کہاکہ 15 شعبان ولادت باسعادت حضرت امام مہدی(عج) کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین اور عاشقان امام (عج) کی خدمت کے لئے قم میں 500 سے زائد موکب لگائے گئے ہیں۔
-
بحرینی عوام نیمہ شعبان کیسے مناتے ہیں؟
بحرین میں نیمہ شعبان کی تقریبات کو اس ملک میں اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے جو ہر سال انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہیں۔
-
15 شعبان کی آمد، تہران کی سڑکوں پر چراغاں اور جشن کا سماں
تہران کے شہری ولادت باسعادت حضرت صاحب الزمان (عج) کے حوالے سے جشن کے لیے شہر کو لائٹوں سے سجا کر تیار کر رہے ہیں۔
-
15 شعبان کی رات ایران بھر میں بیک وقت "لبیک یا مہدی (عج)" کی صدائیں گونجیں گی
ولادت باسعادت امام مہدی(عج) کی رات کو مسجد مقدس جمکران سمیت ملک بھر کی مساجد اور قومی میڈیا میں 8 بج کر 55 منٹ پر "لبیک یا مہدی عج" کی صدائیں بلند کی جائیں گی۔