مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم تشیع کے اس مرجع تقلید نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت ہستی کی ولادت کی رات، جس کے وجود کے طفیل تمام عالم و انسان اور زمین و آسمان رزق و روزی پاتے ہیں، شب قدر کی طرح با فصیلت رات ہے۔
اس مقدس رات میں شب بیداری کی جانی چاہیے اور ہر شخص امام زمان (عج) کی خوشنودی کے لیے جو کام بھی وہ انجام دے سکتا ہے، انجام دے۔
ان لوگوں کو جو اس زندگی کی تنگیوں میں گرفتار ہیں انہیں کھانا کھلائیں اور ان کی مدد کریں۔
اس شب و روز کے تمام لمحات میں امام زمانہ ﴿عج﴾ پر توجہات مرکوز رکھیں، آپ کی خدمات کا اجر ان شاء اللہ خود امام ﴿عج﴾ عنایت فرمائیں گے۔
تمام انسان، دنیا کے جس گوشے میں ہوں، اہل بیت علیہم السلام کے نورانی حرم مطہر میں نیمہ شعبان کی رات ٹھیک ١١ بجے سب مل کر دعائے فرج امام زمانہ ﴿الہی عظم البلاء۔۔۔۔﴾ پڑھیں اور اس کے بعد امام زمانہ ﴿عج﴾ کی والدہ محترمہ کے فاتحہ پڑھیں۔
اللہ تعالیٰ سے تمام انبیائے مرسلین کے موعود کے ظہور کے لیے دعا کریں۔
آپ کا تبصرہ