مہر خبررساں ایجنسی نے بحرینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر نیمہ شعبان کی تقریبات صرف شیعوں کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ بحرینی اہل سنت بھی اس عظیم دن کو مناتے ہیں۔
بحرین کے لوگ اس دن کو مختلف ناموں سے یاد کرتے ہیں جیسے "الناصفہ"، "قرقاعون" اور "حق لیلۃ" اور خاص طور پر نیمہ شعبان کی رات کو خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔
نیمہ شعبان کے موقع پر جشن منانا اور ٹافیاں باٹنے کی رسم کے علاوہ اس رات بحرینی بچے خوبصورت لباس زیب تن کر کے مختلف محلوں میں گھروں کے دروازوں پر جا کر عید کی دعائیں مانگتے ہیں اور اس تقریب کو "حق لیلۃ" کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بحرین میں شعبانیہ کی تعطیلات کو سب سے اہم سمجھا جاتا ہے اور انہیں سال کی اہم عوامی رسومات اور تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں مذہبی لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام بحرینی طبقات شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گرارتے ہیں۔
درحقیقت یہ کہا جا سکتا ہے کہ بحرین میں نیمہ شعبان کی تقریبات اس ملک میں اتحاد کی علامت ہیں جو ہر سال انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ