مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے ہفتے کی رات کو مسلسل آٹھویں ہفتے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف مظاہروں کی اطلاع دی۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں کے دیگر شہروں میں تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار مظاہرین مسلسل آٹھویں ہفتے بھی سڑکوں پر آئے اور صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کے خلاف نعرے لگائے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب کے مرکز میں ہونے والے اس مظاہرے میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ صہیونی پولیس نے متعدد سڑکوں کو بند کردیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں میں شامل ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ