8 فروری، 2023، 12:59 PM

پاکستان کو گیس، پٹرول اور بجلی دینے کیلئے تیار ہیں، ایران کی پیشکش

پاکستان کو گیس، پٹرول اور بجلی دینے کیلئے تیار ہیں، ایران کی پیشکش

میڈیا رپوٹس کے مطابق ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پر گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسللامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل پیر لورین نے کہا ہے کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے پیر لورین کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، اچھے ہمسایہ کی حیثیت سے ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں، رکاوٹ ایران کی جانب سے نہیں، پاکستان کی حکومت ہچکچا رہی ہے۔ ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پر گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک پہنچا دی ہے، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

News ID 1914603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha