مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے۔ جمعرات تک پنجاب میں انتخابات کا فیصلہ ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 90 روز میں ضمنی انتخابات ہونا کلئیر ہوچکا ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔
آپ کا تبصرہ