29 جنوری، 2023، 1:15 PM

ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ کی اپنے الجزائری ہم منصب سے ملاقات؛

کسی اسلامی ریاست کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جرأت نہیں کرنی چاہیے،اقر قالیاف

کسی اسلامی ریاست کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جرأت نہیں کرنی چاہیے،اقر قالیاف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امہ کو اس طرح کے اقدام کی قیمت اوپر لے جانی چاہیے تاکہ کوئی اسلامی ریاست صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جرات نہ کرے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جو اس وقت او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے الجزائر کے دورے پر ہیں، نے اتوار کو اپنے الجزائری ہم منصب ابراہیم بوغالی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکام دونوں ہی الجزائر کی قوم اور حکومت کے بارے میں مثبت نگاہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران اور الجزائر کی حکومتوں اور پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے سے اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا، نیز عالم اسلام کے اتحاد، صہیونی حکومت کے مقابلے اور مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع کو بھی وسعت ملے گی۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مغربی حکومتیں اسلام فوبیا میں مصروف اور مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ قرآن مجید کو نذر آتش کر کے تمام مسلمانوں کی توہین کی گئی اور فلسطینی عوام پر نئی اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ البتہ فلسطینیوں نے بھی ان دنوں میں صہیونیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ﴿الجزائر﴾ کی میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس دشمنوں کے عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک موثر کانفرنس ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا پہلا اور سرفہرست مسئلہ ہے۔ اسلامی ممالک کو جان لینا چاہیے کہ صہیونی حکومت مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے ایجنڈے سے نکالنا چاہتی ہے۔

قالیباف نے یہ بھی کہا کہ صہیونی اس بات کے درپے ہیں کہ اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد کو پارہ پارہ کردیا جائے اور اسلامی ریاستوں اور اس غاصب حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی حکومتوں اور بالخصوص اقوام کو اس طرح کے اقدامات کی قیمت اس طرح بڑھا دینی چاہیے کہ کوئی اسلامی ریاست صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جرأت نہ کرے۔

الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ الجزائر فلسطین کو اقوام متحدہ کا رکن ریاست بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید برآں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی گروہوں کو آپس میں متحد ہونا چاہئے تاکہ وہ صہیونی حکومت سے مقابلے میں مضبوط ہو سکیں۔

انہوں نے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور مغربی ممالک میں امت اسلامیہ کے خلاف جاری اسلامو فوبیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ سنجیدگی سے اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو محبت سے بھرا ہوا ہے اور مسلمان کبھی بھی غیر مسلموں کے خلاف مخاصمانہ نظریہ نہیں رکھتے۔

آخر میں الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مل کر دین مبین اسلام کی حمایت کے لیے طریقہ کار پر غور کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دشمن اسلام کی اقدار کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔ اس لیے ہمیں مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ یقین رکھیں کہ جب تک ایران اور الجزائر موجود ہیں فلسطین کاز کو اسلامی ملکوں کے ایجنڈے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

News ID 1914438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha