28 جنوری، 2023، 8:22 AM

ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ سفارتخانے کے واقعے پر تبادلہ خیال

ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ سفارتخانے کے واقعے پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں سفارت خانے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنے آذری ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس واقعے سے دوطرفہ تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑنے دینا چاہیے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے آذری ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ تہران میں آذری سفارت خانے پر مسلح حملے کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس واقعے پر تعزیت اور غم کا اظہار کیا جس میں ایک سفارت کار کی موت اور سفارت خانے کے دو دیگر ملازمین کے زخمی ہوئے اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور مقتول سفارت کار کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

امیر عبداللہیان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑنے دینا چاہیے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ واقعے کی مختلف جہتوں کو واضح کرنے کے لیے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ انہوں نے صدر آیت اللہ رئیسی کی طرف سے آذربائیجان کے صدر الہام علییف، حکومت، عوام اور خاص طور پر اس واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آذربائیجانی وزیر خارجہ نے اظہار ہمدردی اور تعزیتی پیغام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور  اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے اس واقعے کی مختلف جہات کو واضح کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے سیکیورٹی اور عدالتی اداروں کے تعاون اور تحقیقات کو مشترکہ طور پر مربوط کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

News ID 1914419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha