20 جنوری، 2023، 9:25 PM

امریکہ کا شام میں اپنے فوجی ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کا اعتراف

امریکہ کا شام میں اپنے فوجی ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کا اعتراف

امریکی فوج نے شام کے علاقے "التنف" میں اپنے فوجی ٹھکانوں پر تین ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں اپنی فورسز کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی کمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تین ڈرون طیاروں نے مشرقی شام کے علاقے التنف میں ہماری افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دو ڈرونز کو روک کر مار گرایا گیا لیکن تیسرا ڈرون ہماری فورسز کے ہیڈ کوارٹر سے ٹکرا گیا۔ اس حملے میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا تاہم فری سیریئن آرمی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جمعہ کے روز مقامی ذرائع نے بتایا کہ شام کے شہر بادیہ میں التنف کے علاقے میں امریکہ کی کمان میں قائم بین الاقوامی اتحاد کے بیس کیمپ کے اندر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق متذکرہ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ آوازیں ڈرون حملے کی وجہ سے ہوئیں جس نے بیس کے اندر واقع ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ ان ذرائع کے مطابق اس حملے میں امریکہ کی حمایت یافتہ "فری سیریئن آرمی" کے نام سے جانی جانے والی افواج میں یقینی جانی نقصان ہوا ہے۔

درایں اثنا امریکی فوج کے علاوہ دیگر ذرائع سے بیس کیمپ کے اندر تعینات امریکی فوجیوں اور اتحادی افواج کے ارکان کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی ہے۔

News ID 1914292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha