مہر خبررساں ایجنسی نے خلیج ٹائمز سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی انجمن کے اعلان مطابق صہیونی حکومت کی جیلوں میں 40 سال کی قید کے بعد آج (جمعرات کو) فلسطینی قیدی ماہر یونس کو رہا کردیا گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ 62 سالہ ماہر یونس آج صبح اپنے آبائی شہر پہنچے اور جشن اور ہجوم کو روکنے کے لیے ان کے آبائی گھر کے ارد گرد صہیونی حکومت کی افواج کی بڑی موجود تھی تاہم اس کے باوجود بھی ایک بڑا ہجوم ان کے استقبال کے لیے جمع ہوگیا۔
ماہر یونس کو جب قید کیا گیا تھا ان کی عمر صرف 22 سال تھی اور انہیں 18 جنوری 1983 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور یہ سزا بعد میں کم کر کے 40 سال کر دی گئی۔
یاد رہے کہ کریم یونس جو ان کے کزن ہیں، کو بھی 40 سال کی قید کے بعد دو ہفتے قبل رہا کیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ کریم اور ماہر یونس دنیا کے سب سے پرانے قیدی ہیں۔
آپ کا تبصرہ