مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی سرکاری خبر رسان ایجنسی یو این آئے کے مطابق نیوز بریفنگ میں پاکستانی لیڈروں کے ٹویٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، آئین کا آرٹیکل تین سو ستر مکمل طور پر ہندوستان اور ہمارے آئین کا اندرونی معاملہ ہے، ہم نہیں مانتے کہ انہیں اس پر کچھ کہنے کا کوئی بھی حق ہے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر پر گفتگو میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کا معاملہ کشمیر تنازعے کے حل سے جڑا ہوا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے حق خود ارادیت کے دن کے موقع پر وہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستانی جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے میں مدد کریں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو جموں کشمیر کے سلسلے میں پانچ اگست دوہزار انیس کو کیا گیا اپنا فیصلہ بدلنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ