مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ گاڑیوں کے درمیان تصادم کا حادثہ زہینگزہو کے ایک پل پرگزشتہ روز پیش آیا۔شدید دھند کے باعث علاقے میں حد نگاہ 200 میٹر سے بھی کم ہوگئی تھی جبکہ تصادم کے بعد کئی افراد اپنی گاڑیوں میں پھنس کررہ گئے۔زخمیوں کو نکالنے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 11 فائر ٹرک اور66 ریسکیو اہلکاروں کو مدد کیلئے بھیجا۔
چین کے شہر زہینگزہو میں شدید دھند کے باعث 200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1913890
آپ کا تبصرہ