22 دسمبر، 2022، 1:41 AM

بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا

بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا

ھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف.7 تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات اُٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ تیزی سے پھیلنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکروں کا نیا سب ویریئنٹ BF.7 دراصل چین سے ملک میں آیا اور اب تک کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کورونا سے دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا۔بھارت میں بھی کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کے 131 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اسپتال میں کورونا میں مبتلا مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں زیادہ تر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے۔

News ID 1913769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha