مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران اپنے سفارتی عملے کو اسلام آباد میں رفت و آمد اور کہیں جانے کے متعلق سیکورٹی الرٹ دیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکار ان دنوں میں ممکنہ حملے کے پیش نظر اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل جانے سے اجتناب کریں۔ واشنگٹن ایسی معلومات سے باخبر ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ان دنوں میں بعض نامعلوم عناصر ممکنہ طور پر ہوٹل میریٹ میں امریکیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے مزید کہا ہے چونکہ آج کل اسلام آباد سیکورٹی خدشات اور عام اجتماعات پر پابندی ہونے کی وجہ سے ریڈ الرٹ کی حالت میں ہے لہذا سفارت خانہ اپنے تمام اہلکاروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ چھٹیوں کے ایام کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری اور غیر سرکاری سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
در ایں اثنا پاکستانی دارالحکومت اسلام نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ