مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے انچارج شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے قم میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں زائرین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
انہوں نے تینوں ممالک ایران، پاکستان اور عراق کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ پاکستانی زائرین کے لئے ایران سے عراق، بائی روڈ راستوں کو کھولا جائے۔
سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے مزید کہا کہ: گذشتہ تقریبا تین سال سے پاکستانی زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کے زمینی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا: بہت سے زائرین، مالی توان نہ ہونے کے باعث بائی ائیر سفر نہیں کرسکتے۔ لہذا ان کی دعائیں لینے کیلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کی اس مشکل کو حل کیا جائے۔
خادم حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) سید ناصر عباس نقوی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی نے بهی اپنے وفد کے ہمراہ ایرانی اور عراقی سفیر سے ملاقات میں زائرین کی مشکلات کو ہر ممکن حل کرنے کا پر زور مطالبہ کیا تھا اور ان کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
آپ کا تبصرہ