28 دسمبر، 2022، 11:25 AM

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر  صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر  نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کی سینئر نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکٹری جنرل پیر صفدر شاہ گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عقیل انجم اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری مالیات تنولی جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے دینی قوتوں کے حقیقی اور اہم کردار کو منظر عام پر لانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی تجویز پیش کی جس کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اہم قرار دیتے اس تجویز کے تمام پہلووں پر غور کر کے معاملات کو آگے بڑھانے کی یقین دھانی کرائی۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی، اقصادی، معاشی، اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کےلیے دینی قوتوں کا عوام کی عملا رہنمائی کرنے پر بھی اتفاق کیا-
 

News ID 1913876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha