علامہ ساجد نقوی
-
امام خمینی (رہ) اعلیٰ پائے کے فقیہ، تعمیری سیاست کے بانی اور عظیم شخصیت تھے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینیؒ نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ پر امن انقلاب اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔
-
امام علی رضاؑ پیغمبرانہ مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امام رضا ؑ کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت‘سماجیات‘ اصلاح معاشرہ‘ انسانی فلاح و ترقی خاص طور پر ادیان عالم پر دین حق کی برتری جیسے امور میں رہنما اصول ہمیشہ کے لئے متلاشیان حق کے لئے مشعل راہ ہیں۔
-
ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں،علامہ ساجد نقوی
پاکستانی معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر جائزہ عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر و فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میںمستقل امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوگا۔
-
سال نو کا آغاز خود احتسابی کےساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کےساتھ کیا جائے، ساجد نقوی
علامہ سید ساجد علی نقوی نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال گذشتہ ارض پاک کے باسیوں کو ناامیدی‘ عدم تحفظ‘ بے چارگی‘ غربت‘ افلاس‘ پسماندگی اور ذہنی اذیتوں کے سوا کچھ نہ دے پایا۔
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
-
اقوام متحدہ کے پاس قوموں کے مسائل حل کرنے کی قدرت نہیں، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا یوم تاسیس ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو نہ صرف گھیرے میں لے رکھاہے بلکہ اس کے پاکستان کے شدید ترین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
-
امام حسن عسکری ؑ نے اسلام کی آفاقی تعلیمات کے لئے جدوجہد کی،علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 8 ربیع الاول امام حسن عسکری ؑکے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گیارہویں امام نے نہایت کٹھن اور نامساعد حالات میں اپنے والد گرامی حضرت امام علی نقی ؑ کی شہادت کے بعد منصب امامت سنبھالا۔