مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ مبینہ آڈیو دراصل ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے جس میں بشریٰ بی بی نگراں بنی گالہ انعام خان سے مخاطب ہیں جس پر وہ اُس سے شدید نالاں معلوم ہورہی ہیں۔
بشریٰ بی بی نے انعام سے استفسار کیا کہ ’یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئیں تھیں آپ نے اصفر کو کہا تھا کہ ان کی تصاویر کھینچ کر بھیجو‘۔
اس پر انعام نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’نہیں میں نے ایسا نہیں کہا‘ ، پھر بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو چیزیں گھر کے اندر آتی ہیں اُن کی تصاویر نہیں بناتے البتہ جو باہر جاتی ہیں اُن کی تصویریں کھینچی چاہیں۔
بشریٰ بی بی نے اس آڈیو میں کہا کہ ’انعام نے کہا ہے اور اُس کو تصویریں بھیج دی ہیں‘۔ اسی اثنا سابق خاتون اوّل نے ٹیلی فون پر موجود شخص کو انتظار کرنے کی ہدایت کی اور پھر پیچھے گھر میں کسی شخص (ملازم) سے توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر سے متعلق استفسار کرنے لگیں۔
بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ اندر آنے والی کسی چیز کی تصویر نہیں بناتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی ہے البتہ جو چیزیں گھر سے باہر جارہی ہیں اُنکی تصاویر کھینچتے ہیں؟
استفسار پر گھر میں موجود شخص نے تصاویر کو ثبوت سے جوڑنے کا ذکر کیا تو سابق خاتون اوّل نے غصے میں کہا کہ ’آُپ لوگوں نے گھر کو تماشہ بنایا ہوا ہے، وہ ایم ایس ہم پر بھروسہ کر کے چیزیں بغیر تصویر کے بھیج رہا ہے تو آپ کون ہوتے ہیں تصاویر بنانے والے؟
پھر عمران خان کی اہلیہ نے انعام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمھیں اس نے تصاویر کیوں بھیجی ہیں؟ بعد ازاں انہوں نے انعام کو ہدایت کی کہ ’تم آج کے بعد گھر میں داخل نہیں ہوگے اور وہ تصویریں لے کر وہیں بیٹھے رہو جہاں بیٹھے ہو‘۔

آپ کا تبصرہ