20 نومبر، 2022، 8:42 PM

فیفا ورلڈکپ، گروپ مرحلے کے 5 اہم میچ / ایران - امریکہ، ایک ہائی وولٹیج میچ کی تکرار

فیفا ورلڈکپ، گروپ مرحلے کے 5 اہم میچ / ایران - امریکہ، ایک ہائی وولٹیج میچ کی تکرار

ایران اور امریکہ کے میچ کی اہمیت اسپین اور جرمنی کے میچ سے کم نہیں ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سالوں سے جاری سیاسی کشیدگی کے باعث فٹبال کے شائقین کو ایران اور امریکہ کے میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں فٹبال ورلڈ کپ آج 20 نومبر سے  32 ٹیموں کے درمیان شروع ہورہا ہے اور تقریباً ایک ماہ سے زائد مدت تک جاری رہے گا۔

الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان مقابلوں کے گروپ مرحلے میں کئی اہم اور دلچسپ میچوں کا جائزہ لیا ہے۔ الجزیرہ کے مضمون میں کہا گیا ہے:

2022 ورلڈ کپ کے ڈراز کے بعد جو کہ قطر میں ہو رہا ہے، شائقین فٹبال اس بحث میں لگے ہوئے ہیں کہ گروپ مرحلے کے مقابلوں میں سب سے اہم اور مضبوط میچز کون سے ہوں گے؟ یکم اپریل 2022 کو دوحہ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والے ڈراز کے بعد کچھ اہم اور دلچسپ میچز سامنے آئے ہیں جن کا شائقین فٹبال بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

قطر - ایکواڈور

یہ شائقین فٹبال کی رسم ہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کو نہیں چھوڑتے کیونکہ یہ مقابلہ گزشتہ ورلڈ کپ کے آخری میچ کے 4 سال بعد کھیلا جاتا ہے۔ 2006 کے جرمنی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد سے میزبان ملک کی قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیل کر ٹورنامنٹ کے آغاز کا فیتہ کاٹتی ہے جب کہ اس سے قبل یہ کام سابقہ چیمپئن ٹیم انجام دیتی تھی۔

لہذا قطر (میزبان ملک) اور ایکواڈور کے درمیان میچ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ان انتہائی متوقع کھیلوں میں سرفہرست ہے۔ یہ میچ آج بروز اتوار 29 نومبر کو ایلبٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اس سے پہلے ایک بار آمنے سامنے آچکی ہیں جب 12 اکتوبر 2018 کو جاسم بن حمد سٹیڈیم میں ایک دوستانہ میچ میں ہوا جو قطر کی 4-3 سے جیت کے ساتھ ختم ہوا۔

ارجنٹائن - سعودی عرب

"ٹینگو" اور "الاخضر" کے درمیان ہونے والا میچ خاص طور پر سعودی شائقین کے لیے دلچسپ ہے جنہوں نے بڑی تعداد میں اس میچ کے ٹکٹ خریدے ہیں۔ اس میچ میں دلچسپی صرف سعودی شائقین تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں ان کے دیگر عرب حریفوں کے ساتھ ساتھ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے شائقین بھی شامل ہیں جو فٹبال کے لیے اپنے جنون اور دیوانہ وار محبت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

یہ میچ ان 5 میچوں میں سے ایک ہے جن کے ٹکٹوں کو خوب پذیرائی ملی اور ارجنٹائن اور میکسیکو کے میچ کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ اس میچ میں ہم پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی لیونل میسی کو قطر ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ یہ میچ 30 نومبر بروز بدھ 13:30 بجے لوسیل اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔
 
یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 19 اکتوبر 1992 کو کنفیڈریشن کپ میں ہوا تھا جو ارجنٹائن کی 3-1 سے جیت کے ساتھ ختم ہوا۔ ان کی دوسری میچ، جو بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، 14 نومبر 2012 کو ریاض میں کھیلا گیا۔

اسپین - جرمنی

یہ کہا جا سکتا ہے کہ  شائقین فٹبال کو اسپین اور جرمنی کے درمیان ہونے والے کا سب سے زیادہ انتظار ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں یورپ اور دنیا کی سرفہرست ٹیموں میں شامل ہیں کیونکہ ہر ٹیم جن بڑے ناموں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ٹائٹلز کے حوالے سے بھی ان کی تاریخ بہت اچھی ہے۔ جرمنی کی قومی ٹیم 4 مرتبہ (1954، 1974، 1990 اور 2014) ورلڈ کپ جیت چکی ہے جبکہ اس کے ہسپانوی حریف نے ایک بار (2010) یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

جرمن ٹیم میٹاڈورس ﴿اسپین﴾ کے خلاف اپنے آخری میچ میں ہونے والی سخت شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ یہ میچ یورپی نیشنز لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں 17 نومبر 2020 کو کھیلا گیا اور اس کا اختتام اسپین کی 6-0 کی زبردست فتح کے ساتھ ہوا۔

یہ میچ گروپ مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میں اتوار 27 نومبر کو ایلبٹ اسٹیڈیم میں 22:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ایران - امریکہ

اس میچ کی اہمیت اسپین اور جرمنی کے میچ سے کم نہیں۔ ایران اور اس کے حریف امریکہ کے درمیان مقابلہ آرائی کا شائقین فٹبال کو دونوں ملکوں کے درمیان کئی برسوں سے جاری سیاسی کشیدگی کے باعث شدت سے انتظار ہے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا آمنا سامنا نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل 21 جون 1998 کو فرانس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان کا آمنا سامنا ہوا تھا اور اس دن کھیل مکمل طور پر اسپورٹس کے ماحول میں منعقد ہوا تھا۔

ایرانی قومی ٹیم 40ویں اور 85ویں منٹ میں حامد استیلی اور مہدی مہدوی کیا کے دو گول سے اس تاریخی میچ کو جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ امریکہ کا واحد گول برائن میک برائیڈ نے کھیل ختم ہونے سے 3 منٹ پہلے مارا۔

قطر ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے کے تیسرے راؤنڈ میں 29 نومبر 2022 کو التھامہ اسٹیڈیم میں 22:30 پر آمنے سامنے ہوں گی۔

گھانا - یوراگوئے

جب قطر ورلڈ کپ کے ڈراز ہوئے اور  گھانا اور یورو گوئے گروپ ایچ میں ایک ساتھ قرار پائے تو سب کو 12 سال پہلے کا دن یاد آگیا۔ فٹبال شائقین کو جنوبی افریقہ میں 2 جولائی 2010 کو ساکر سٹی میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے آخری "جنوں آمیز" لمحات یاد تھے۔

اس دن گھانا کی قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہوتا اگر لوئس سواریز کا ہاتھ "بلیک اسٹارز" کو گول کرنے سے نہ روکتا۔ اگرچہ ریفری نے 120 ویں منٹ میں پنالٹی کک کا اعلان کیا اور سواریز کو ریڈ کارڈ دیا، اساموہ گیان نے اپنے ملک کا تاریخی موقع گنوا دیا اور  گینڈ کراس بار سے ٹکرا دی اور سواریز کو ہسٹریکس میں بھیج دیا۔

آخر کار پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 کے نتیجے میں جیت کے بعد یوراگوئے نے سیمی فائنل کا ٹکٹ چرا لیا۔

News ID 1913268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha