20 نومبر، 2022، 4:17 PM

فیفا ورلڈ کپ 2022؛ ایرانی وزیر کھیل قطر روانہ

فیفا ورلڈ کپ 2022؛ ایرانی وزیر کھیل قطر روانہ

ایران کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر حمید سجادی ورلڈکپ کے افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حمید سجادی فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے علاوہ ایران کی ٹیم کے پہلے میچ کے موقع پر بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔

انہوں نے روانگی سے قبل کہا کہ ایران اس بار کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ایشین ملک تھا اور لگا تار پچھلے تین ورلڈ کپس میں ہم موجود رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ملک اور دنیا کی بڑی ٹیموں میں کھیل رہے ہیں لہذا امید کی جاتی ہے کہ اس بار کے ورلڈ کپ میں اچھا نتیجہ حاصل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم کا پہلا میچ پیر کے روز انگلینڈ کے ساتھ طے ہے۔ علی رضا جہان بخش ایرانی دستے کے کپتان رہیں گے۔

News Code 1913261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha