20 نومبر، 2022، 9:10 PM

فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر کھیل شریک

فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر کھیل شریک

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ایونٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر سے 32 ٹیمیں فٹبال چیمپئن شپ کا تاج سجانے کے لیے مد مقابل ہوں گی۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوا۔ تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر کھیل شریک

تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم نے 2022 ورلڈ کپ کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا۔

ایران کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر حمید سجادی ورلڈکپ کے افتتاحی پروگرام میں شریک تھے۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر کھیل شریک

فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

یاد رہے فیفا کے بینر تلے اب تک 20 ورلڈکپ کا انعقاد ہوچکا ہے جن میں سے 11 بار میزبانی یورپ نے کی جبکہ جنوبی امریکا پانچ، شمالی امریکا تین اور افریقا ایک بار میزبانی کا اعزاز حاصل کیا، رواں سال ہونے والا یہ اکیسواں ورلڈکپ ہے جس کی میزبانی پہلی بار مشرق وسطیٰ کے حصے میں آئی ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر کھیل شریک

News ID 1913271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha