20 نومبر، 2022، 4:31 PM

ملائیشیا کے انتخابات میں مہاتیر محمد کو سخت شکست

ملائیشیا کے انتخابات میں مہاتیر محمد کو سخت شکست

ملائیشیا میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے جب مہاتیر محمد کی 53 سال بعد پہلی شکست اور حکمراں جماعت غیر متوقع طور پر روایتی نشستوں پر بھی ہار گئی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کی قیادت میں انتخابی اتحاد ’’ پاکٹن ہراپن (PH)‘‘ نے 222 میں سے 82 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم محی الدین کی قیادت میں بننے والے ملک کی اسلامی تنظیموں کے سیاسی اتحاد پیریکاتن نیشنل (PN) 73 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مہاتیر محمد کی 53 سال بعد پہلی شکست اور حکمراں جماعت غیر متوقع طور پر روایتی نشستوں پر بھی ہار گئی تاہم سخت مقابلے کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا یعنی اس بار بھی حکومت اتحادی ہوگی۔ 

یاد رہے مہاتیر محمد کے پاس دنیا کے معمر ترین وزیراعظم ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

News ID 1913262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha