15 نومبر، 2022، 10:45 AM

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛

پڑوسیوں کے لیے عراق کو خطرات کا مرکز بننے کی اجازت نہیں دیں گے، فواد حسین

پڑوسیوں کے لیے عراق کو خطرات کا مرکز بننے کی اجازت نہیں دیں گے، فواد حسین

عراق کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تہران کو خطے کی سلامتی کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ عراق کو اپنے پڑوسیوں کے لئے خطرات کا مرکز بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے میں باہم بات چیت کی۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو ایک مرتبہ پھر وزیرخارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

انہوں نے سلامتی کے مسئلے کو خطےکے لئے اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بنیادی عنصر قرار دیا اور کہا کہ دوطرفہ نمایاں تعلقات کے ہوتے ہوئے ہمیں اس بات کی توقع نہیں ہے کہ ایران کو عراق کی جانب سے خطرات لاحق ہوں اور اس حوالے سے عراق کی مرکزی حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 

عراق کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تہران کو خطے کی سلامتی کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ عراق کو اپنے پڑوسیوں کے لئے خطرات کا مرکز بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

دونوں رہنماؤں نے ایران اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے مذاکرات کا بھی جائزہ لیا اور خطے کے اہم مسائل پر بات چیت کی کی۔ 

News ID 1913164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha