مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے خلیجی سلطنت عمان کے قومی دن کی مناسبت سے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید اور عمانی عوام کو اپنے تہنیتی پیغام میں مبارک باد دی۔
آیت اللہ رئیسی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے درمیان برادرانہ، گہرے اور تاریخی تعلقات دونوں ملکوں کی دوستی کا سہارا ہوں گے اور مستقبل میں مشترکہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
آپ کا تبصرہ